You are here
badami chicken cooked with almond curry. Chicken Recipes 

Badami Chicken – با دا می چِکن

Badami Chicken – با دا می چِکن

Badami Chicken – با دا می چِکن, ایک مشہور مغلائی ڈِش جو پہچان ہے شاہی پکوانوں کی۔ بنانے میں آسان اور کھانے میں بِلکُل نوابی۔ بادام اور کاجو کا پیسٹ، ناریل کا دودھ اور دہی اِس ڈِش کو بہترین ذائقہ اور خوبصورت رنگت عطا کرتے ہیں۔

اشیاءمقدار
چکنایک کلو
بادام۵۰ گرام    
کاجو۵۰ گرام
دہی۲ کپ
گھی یا تیل۶ کھانے کے چمچ
پیاز۴ باریک کٹی ہوئی
ناریل کا دودھ۲ کپ
لال مرچ۱۰ عدد
زیرہآدھا چائے کا  چمچ
ہلدی پاوڈر۱ چائے کا چمچ
ا لا ئچی۴ عدد چھوٹی
لونگ۴ عدد
دال چِنی۴ عدد چھوٹی
 ا د ر کآدھا ٹکڑا
لہسن کی کلی۶ عدد
نمکحسبِ زائقہ


تیا ری:
01  چکن کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اس کو ہلدی اور دہی لگا کر ایک گھنٹے تک رکھ دیں۔
02  لونگ، ا لا ئچی اور دال چِنی کا پا وڈر بنا لیں۔
03  ا د ر ک اور لہسن کا پیسٹ بنا لیں۔
04  لال مرچ کا پیسٹ بنا لیں۔
05  با دام اور کا جوکا مکسر میں پیسٹ تیا ر کر لیں۔

طریقہ:
01  پیا ز کو تیل میں سنہری ہونے تک تل لیں اور الگ کر لیں۔
02  اب اِسی تیل میں زیر ہ اور پِسا ہوا گرم مسا لہ ڈال کر بھونیں۔
03  پھر ادرک ، لہسن اور لال مرچ کا پیسٹ ملائیں اور سنہرہ ہونے تک بھونیں۔
04  ا ب چکن اورتلی ہوی پیاز ڈال کر بھونیں۔
05  اب اِس میں نا ریل کا دودھ اور نمک ڈالیں اور ڈھکن ڈھاک کر کچھ دیر پکائیں۔
06  جب چکن اچھی طرح گل جائیں تو اِس میں کا جو اور با دام کا پیسٹ ڈال دیں اور تری آنے تک پکا ئیں۔
07  جب لِجِئے آپ کا بادامی چکن تیار ہیں۔

Related posts

2 thoughts on “Badami Chicken – با دا می چِکن

Leave a Comment