You are here
chicken angara with smoky aroma and charcoal flavour Chicken Recipes Showcase Recipes 

Chicken Angara – چِکن انگارہ

Chicken Angara – چکن انگارہ

چکن انگارہ Chicken Anagara کی خاص پہچا ن اِس کی دُھویں والی مہک اور کوئلے کا زائقہ ہیں، اِسی وجہ سے اِس ڈش کو یہ نام مِلا ہیں۔مُمبئی میں اکژ شادیوں اور دعوتوں میں چکن انگارہ Chicken Angara  اور
گرین چکن  Green Chicken  بنا ئی جا تی ہیں اور ہرعُمر کے مہما ن اِسے خوب پسند کرتے ہیں۔

CHICKEN ANGARA – چکن انگارہ  کیسے بنائے؟
یہ مسالیدار پکوان دیکھنے اور کھانے  میں جِتنی لذیذ ہیں وہی بنانے میں بہت آسان ہیں۔ یہ کُل۳ طریقوں سے بنائی جاتی ہیں۔ میں یہاں آپ کو سب سے آسان  طریقہ بتانےجارہی ہوں۔ آپ  اِسے ہڈی والے چکن سےبھی بنا سکتے ہیں  اور  بغیر ہڈی والے چکن (Bonless) سے۔

اشیاءمقدار
چِکن۱ کلو
دہیآدھا کپ
ٹماٹرآدھا کپ پِسا ہوا
ہری مِرچ۴ سے ۵
ہرا دھنیا۱ کپ کٹا ہوا
پیاز۱ باریک کٹی ہوئی
ادرک کا پیسٹ۱ کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ۱ کھانے کا چمچ
کشمیری مرچ۶ سے ۷ عدد 
دھنیا پاوڈر۱ کھانے کا چمچ
بھُنا زیرہ پاوڈر۱ کھانے کا چمچ
کا لی مِرچ پاوڈرآدھا کھانے کا چمچ
گرم مسالہ پاوڈرآدھا کھانے کا چمچ
تیل۱ کپ
نمکحسبِ زائقہ
کوئلہایک میڈیم سائز کا
گھی۱ چائے کا چمچ


تیا ری:
01  چکن کو اپنی ضرورت  کے مُطابق ٹکڑے کرلیں اور  اُسے پانی سے صاف کرکے چھنی میں کچھ دیر کیلئے رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے، اِس سے یہ فائدہ ہوگا تلنے کے وقت تیل میں پانی نہیں جائیگا اور ہماری پیاز اور دیگر چیزیں جلدی تلی جائیگی۔   
02  ۶سے۷ کشمیری مرچ کو ایک پیا لی پانی میں اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اُسی پانی میں پِس لیں۔

طریقہ:
01  ایک کڑھائی میں تیل گرم کر لیں۔
02  اِس میں چکن ڈالیں اور ہلکا سنہری ہونے تک تل لیں اور الگ برتن میں نِکال لیں ۔
03  ا ب اِ سی تیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور سنہرہ ہونے تک تَلے اب اس میں ادرک کا پیسٹ اور لہسن کا پیسٹ ملایئں اور ان کا کچا ہن ختم ہونے تک بھونیں۔
04  اِس کے بعد اس میں ملائیں دھنیا پاوڈر، بھُنا زیرہ پاوڈر،کا لی مِرچ پاوڈر، گرم مسالہ پاوڈر اور تب تک بھونیں جب تک مسالہ تیل نہ چھوڑنے لگے۔
05  اب اِس میں ملائیں ٹماٹر کا پیسٹ، اور ہمارا تیار کردہ  کشمیری مرچ کا پیسٹ اور کچھ دیر بھونیں۔
06  اب اِس میں چکن اور دہی ڈالیں اور ڈھکن ڈھاک کر ۵ سے ۱۰ منٹ تک پکنے دیں جب تک کے چکن اچھی طرح سے گل نہیں جاتا۔
07   چکن پک جانے کے بعد اُسی کڑھائی میں ایک چھوٹی کٹوری رکھیں اور دوسرے چولھے پر کوئلے کو تیز آنچ پر لال ہونے تک گرم کریں۔
08  اب کوئلہ کو کٹوری میں احتیاط سے رکھ کر اُس کے اوپر ایک چائے کے چمچ برابر گھی ڈال کر کڑھا ئی کو ۵ منٹ کے لئے ڈھاک دیں۔
09  ۵ منٹ بعد کٹوری کو نکال دیں لِجیئے آپ کا چِکن انگارہ تیار ہیں۔

Related posts

Leave a Comment