You are here
seriously hot chicken chilli dry Chinese Recipes Showcase Recipes 

Chicken Chilli Dry – چِکن چِلّی ڈرائے

Chicken Chilli Dry – چِکن چِلّی ڈرائے

Chicken Chilli Dry چِکن چِلّی ڈرائے، سب سے زیادہ مقبول ڈِشیس میں سے ایک ہیں جب چائنز کھانا ہمارے زہین میں آتا ہیں۔ حالانکہ Chicken Chilli Dry اس تیکھی indo-chinese ڈِش کو نون ویج سے محبت کرنے والے بیہد پسند کرتے ہیں پر ویجِٹیرین حضرات بھی اسے چکن کی بجائے پنیر  کے ساتھ نوش فرما سکتے ہیں۔

Chicken Chilli Dry چِکن چِلّی ڈرائے میں فرائڈ چکن کو سبزیوں اور چائنِر سوس کے ساتھ پکایا جاتاہیں جو بہت ہی جلدی ایک مزیدار main course میں تبدیل ہو جاتی ہیں جِسے آپ starter کے طور پر بھی آپ کے  مہمانوں کو پیش کر سکتے ہیں۔

اشیاءمقدار
چِکن ،بغیر ہڈّی والاآدھا کلو
گرین  چِلیّ سوس۶ چائے کے چمچ
سویا سوس  ۶ چائے کے چمچ
سِرکہ۲ چائے کے چمچ
مکئی کا آٹا۴ سے ۵ کھانے کے چمچ
میدہ۴ سے ۵ کھانے کے چمچ
کالی مرچ پاوڈر۳ چائے کے چمچ
شملہ مرچ میڈیم سائز۲ عدد
پیاز میڈیم سائز۲ عدد
ہری پیاز کی پتّیاں۱  کپ
ادرککٹی ہوئی ۴ چائے کے چمچ
لہسنکٹا ہوا ۴ چائے کے چمچ
ہری مرچ۳ عدد
شکّرآدھا کھانے کا چمچ
نمکحسبِ ذائقہ
تیلتلنے کے لئے
انڈہ۱  عدد

تیا ری:
01   بغیر ہڈّی کے چکن کو اپنی ضرورت کے مطابق چوکون  ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
02   پیاز اور شملہ مرچ کے میڈیم چوکون ٹکڑے کرلیں  ۔  ہری پیاز کی پتّیوں کو  چھوٹا کاٹ لیں۔ ادرک، لہسن اورہری مرچ کو پتلا  لمبا کا ٹ لیں۔
03   اب چکن میں ۳  چائے کے چمچ گرین  چِلیّ سوس، ۳  چائے کے چمچ سویا سوس، ۲ چائے کے چمچ  کالی مرچ پاوڈر اور حسبِ ضرورت  نمک  ڈال کر خوب اچھّی طرح سے ملالیں اورکم از کم ۴۵  منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔
04   اب  باقی بچے گرین  سوس میں  سویا سوس، سرکہ، شکّر،  اور  کالی مرچ پاوڈر ڈالیں  اور اچھّی طرح ملاکر الگ کٹوری میں رکھ دیں۔ 

طریقہ:
01   فریج سے چکن کو نکال لیں اور اس  میں مکئی کا آٹا، میدہ اور انڈا  ڈالیں اور خوب اچھّی طرح ملاکرانھیں کڑھائی میں ڈِپ فرائی  تل لیں اور الگ کرلیں ۔
02  اب کڑھائی میں صِرف ۴ کھانےکے چمچ تیل رہنے دیں اور باقی تیل نکال  دیں ۔
03  ا ب اِ س تیل میں پتلی لمبی کٹی ہوئی ادرک اور لہسن ڈالیں اور  ایک منٹ تک بھونیں۔
04  اِس کے بعد اس میں پیاز، شملہ مرچ،  ہری پیاز کی پتّیاں اور ہری مرچ ڈال کر اتنی دیر تک  تلے کے یہ نرم پڑ جائے۔
05  اب اِس میں ہمارا کٹوری میں رکھا ہوا سوس کا گھول ملا دیں اور۲ سے ۳ منٹ تک ہلائیں۔
06  اب اِس میں ڈالیں  تلے ہوئے چکن کے ٹکڑے اور اچھّی طرح ملائیں  تاکہ چکن اور مسالہ ایک  ساتھ  مِل جائیں۔
07  اگر مسالہ  سوکھا  لگ رہا ہو تو تھوڑا سا  پانی  چھڑک  دیں  اور دھیمی آنچ پر ۲ سے ۳  منٹ تک پکا ئیں۔
08   لِیجیئے آپ کی چکن چِلّی ڈرائے تیار ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment