You are here
chicken sanju baba recipe created by sanjay dutt himself. Chicken Recipes Showcase Recipes 

Chicken Sanju Baba – چِکن سنجُو بابا

Chicken Sanju Baba – چِکن سنجُو بابا

Chicken Sanju Baba – چِکن سنجُو بابا، ایک مقبول ترین ڈِش ہیں جُنوبی مُمبئی کے عِلاقے مُحمّد علی روڈ پر واقعہ نُور مُحمّدی ہوٹل کی۔ اِس ڈِش کو خود ہندوستان کے جانے مانے اداکار سنجئے دت نے بنایا ہیں اور تحفے کے طور پر دیا ہیں ہوٹل کے مالِک جناب خالِد حکیم کو اور ساتھ ہی انھیں اِجارت بھی دی ہیں اس ڈِش کو اُن کے ہوٹل میں "چکن سنجُو بابا” کے نام سے سَرو کرنے کی۔

اِس ہوٹل میں Chicken Sanju Baba – چِکن سنجُو بابا خاص طور پر چکن لیگ پِس کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں کسٹمرس کو، پر آپ اسے چِکن کے کسی بھی دوسرے حِصّےکے ساتھ بنا سکتے ہیں۔ اس یونِک ڈِش کو سابُت یعنی اکھّے گرم مسالوں کے ساتھ تیار کیا جاتاہیں۔

اشیاءمقدار
چِکنآدھا کلو
پیاز۴  عدد میڈیم سائز
لال مرچ پاوڈرآدھاکھانے کا چمچ
دھنیا پاوڈر۲ کھانے کے چمچ
ہلدی پاوڈرآدھا چائے کا چمچ
گرم مسالہ پاوڈرآدھا چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹآدھا کھانے  کا چمچ
لہسن کا پیسٹآدھا کھانے  کا چمچ
دہی پاو کپ
لیمو کا رس۱ کھانے کا چمچ
پانی ۱ کپ
تیل۱۵۰ گرام
نمکحسبِ ذائقہ
کھڑے گرم مسالے
تیز پتّہ۲ عدد
چھوٹی الائچی۶ عدد
بڑی الائچی۱ عدد
کالی مرچ۶ عدد
لونگ۴ عدد
کشمیری لال مرچ۴ عدد
دگڑ پھول۱ عدد
دال چینی۱ اِنچ کا ٹکڑا
زیرہ۱ چائے کا چمچ

تیا ری:
01   پیاز کو باریک کاٹ لیں۔

طریقہ:
01  ایک برتن میں تیل گرم کرلیں اور اس میں  اوپر بتائے گئے تمام کھڑے گرم مسالے ڈال کر بھونیں۔
02  اب اس میں پیاز  ڈالیں اور اسے نرم ہونے تک بھونیں۔
03  اب اس  میں چکن کو ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ چکن کا رنگ تبدیل ہوجائے۔
04  اِس کے بعد اس میں ادرک کا پیسٹ اور لہسن کا پیسٹ ملائیں اور ایک منٹ تک بھونیں۔
05  اب اِس میں لال مرچ پاوڈر، دھنیا پاوڈر، ہلدی پاوڈر اور آدھا کپ پانی ڈالیں اور  ڈھکّن ڈھاک  کر۲ سے ۳  منٹ تک پکنے دیں۔
06  کچھ دیر بعد جب مسالے تیل چھوڑنے لگے تب اس میں دہی، لیمو کا رس، گرم مسالہ پاوڈر، نمک اور آدھا کپ ملاکر اچھی طرح سے ہلائیں اور   ڈھکّن ڈھاک  کر دھیمی آنچ پر چکن کے گلنے تک پکائے۔
07  جب چکن گل جائے تو گیس بند کر دیں اور اوپر سے کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر سجائے۔
08   لِیجیئے آپ کا چکن سنجو بابا  تیار ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment