You are here
mutton rogan josh a kashmiri style rich and spicy mutton curry Mutton Recipes Showcase Recipes 

Mutton Rogan Josh – مَٹن روغن جوش

Mutton Rogan Josh – مٹن روغن جوش

Mutton Rogan Josh مَٹن روغن جوش ایک شاندار ڈِش ہیں کشمیری دسترخوان سے۔ کیسر، سونف، کشمیری لال مرچ اور سونٹھ کُنجی اجزاء ہے اس پکوان کے جو آپ کے تمام senses کو پھر سے تروتازہ کردیں گے۔

Mutton Rogan Josh مَٹن روغن جوش کا آغاز ایران میں ہوا ہیں پر جب مُغل ہندوستان آئے تو اسے بھی اپنے ساتھ کشمیر لے آئے۔ گوشت خود ایک گرم جزو ہے اور اس ڈِش میں اسے گرم تاثر رکھنے والے روایتی مسالوں کے ساتھ پکایا جاتا ہیں جو دیتے ہیں ایک تیز، گرم اور انوکھہ ذائقہ۔

عام طور پر موسمِ سرما میں کچھ خاص ڈِشیس بنائی جاتی ہے جِن میں سے ایک ڈش Mutton Rogan Josh مَٹن روغن جوش بھی ہیں یہ آپ کے جسم میں گرمی پیدا کرتی ہے اس لئے یہ اور بھی زیادہ مُفید پکوان ہے سردیوں میں ٹھنڈ سے محفوظ رہنے کے لئے۔

اشیاءمقدار
مَٹن، ہڈّی والاآدھا  کِلو
دال چِنیایک ٹکڑا
لونگ۶ عدد
چھوٹی الائچی۸ عدد
بڑی الائچی۳ عدد
جاوِتری۳ عدد
تیزپتہّ۲ عدد
کیسرآدھا چائے کا  چمچ
پیاز۱ کپ
ٹماٹر۲ عدد
ادرک کا پیسٹ۲ کھانے کے چمچ
لہسن کا پیسٹ۱ کھانے کے چمچ
کشمیری لال مرچ پاوڈر۲ کھانے کے چمچ
لال مرچ پاوڈر۱ کھانے کے چمچ
سونف پاوڈر۱ چائے کا  چمچ
ادرک کا پاوڈر  (سونٹھ)۲ چائے کے  چمچ
ہلدی۱ چائے کا  چمچ
ہنگ۱ چائے کا  چمچ
تیلایک کپ
نمکحسبِ ذائقہ
پانی۲ کپ
ہرادھنیاسجاوٹ کیلئے


تیا ری:

01  ایک رومال کی سائز کا سوتی کپڑا لیں اور اس میں تمام کھڑے مسالے یعنی دال چِنی، لونگ، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، جاوِتری اور تیزپتہّ کو باندھ کر ایک پوٹلی بنالیں ۔
02  ٹماٹر کو ۳  منٹ تک پانی میں اُبالے ، پھر پانی سے نکا ل کر مِکسر میں باریک  پِس لیں۔
03  پیاز کو  پتلا کاٹ لیکر سنہرہ ہونے تک تل لیں اور الگ نکال لیں۔ 

04  کیسر کو دو کھانے کے چمچ گرم پانی میں بھِگو دیں۔

طریقہ:
01  ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں اب  اس میں مٹن  ڈالیں اور ہلکا سنہرہ ہونے تک بھونیں۔
02  اب اس میں تلی ہوئی پیاز ڈالیں  اور ۵  منٹ تک چمچ ہلائے۔
03  اب اس کے بعد اس میں ہنگ، ہلدی پاوڈر، لال مرچ پاوڈر، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ اور نمک ملاکر خوب اچھّی طرح  بھونیں کہ مسالے اپنا تیل چھوڑنے لگے۔
04  پھر اس میں پاو کپ پانی ملا دیں اور ہماری تیارکردہ کھڑے مسالوں کی پوٹلی اس میں ڈال دیں اور ہلائے ۔
05  اب اِس میں پِسا ہوا ٹماٹر کا پیسٹ, گھولی ہوئی کیسر  اور دو کپ پانی ڈالیں اور ڈھکّن ڈھاک کردھیمی آنچ پر آدھے گھنٹے تک پکنے دیں تاکہ مٹن اچھّی طرح سے گل جائے۔
06  جب مٹن اچھی طرح سے پک جائیں تو گیس بند کردیں، مسالوں کی پوٹلی نکال دیں اور اس کے اوپر چھِڑکے سونف کا پاوڈر، ادرک کا پاوڈر اور ہرادھنیا۔
07 لِجِئے آپ کا مٹن روغن جوش تیار ہیں۔

Related posts

Leave a Comment