You are here
Paye ka salan, cooked with goat trotters and aromatic masalas. Mutton Recipes Showcase Recipes 

Paye Ka Salan – پائے کا سالن

اشیاءمقدار
 گائے،  بکری یا بھیڑ کے پائے۲ عدد
پیاز۴  عدد
لال مرچ پاوڈر۱ کھانے کا چمچ
دھنیا پاوڈر۱ کھانے کا چمچ
گرم مسالہ پاوڈر۱ چائے  کا چمچ
ہلدی۱ چائے  کا چمچ
ادرک کا پیسٹ۲ کھانے کے چمچ
لہسن کا پیسٹ۲ کھانے کے چمچ
تیز پتّہ۴ سے ۵ عدد
نمکحسبِ ذائقہ
تیلآدھا کپ


تیا ری:

01   پائے کو  اپنی مرضی کے مطابق ٹکڑے کر لیں اور انھیں آٹے کی بھوسی لگاکر ۳۰ منٹ تک رکھ دیں ۔ آدھے گھنٹے بعد انھیں اچھی طرح سے مسل کر دھو لیں۔
02   پیا ز کو لمبائی میں کاٹ لیں۔
03   کُو کر میں آدھے سے زیادہ پانی لے اور اس میں پائے،  ایک چمچ ادرک کا پیسٹ، ایک چمچ لہسن کا پیسٹ، ہلدی، تیز پتّہ اور نمک ڈال کر دھیمی  آنچ پر ۱یک  گھنٹے تک گلنے کیلئے رکھ دیں۔

04  جب پائے گل جائے تو ہڈّیاں اور شوربہ الگ کر دیں۔

طریقہ:
01   ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں ۱یک چمچ ادرک کا پیسٹ اور ۱یک چمچ لہسن کا پیسٹ ڈال کر ۲  منٹ تک بھونیں۔
02    اب اس میں لال مرچ پاوڈر اور دھنیا پاوڈر  ڈالیں اور ساتھ ہی ساتھ  تھوڑا تھوڑا پائے کا شوربہ چمچ سے ڈالتے جائے اور دھیمی آنچ پر بھونتے جائے ۔
03  جب مسالہ اچھی طرح سے تیل چھوڑنے لگے تب اس میں ہڈّپاں اور بچا ہوا پائے کا شوربہ ڈال دیں۔
04 اب اسے ڈھکّن ڈھانک کر ۱۵سے ۲۰ منٹ تک دم پر پکائیں۔
05  اب اس میں گرم مسالہ پاوڈر اور  کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر گیس بند کر دیں۔
06  لِجِئیے پائے کا سالن  تیار ہیں۔

Related posts

Leave a Comment