You are here
shahi tukda made with bread, milk and dry fruits Desserts Showcase Recipes 

Shahi Tukda Shadi Wala – شاہی ٹکڑا

اشیاءمقدار
سفید بریڈ۶  ٹکڑے
دودھآدھا  لیٹر
ملائیپاو کپ
کھوا۸۰ گرام
شکّرپاو کپ
پانیپاو کپ
اِلائچی پاوڈر۲ چُٹکی 
پِستہحسبِ ضرورت
کیسرآدھا چائے کا  چمچ
گلاب پانی۱ چائے کا چمچ
گھیتلنے کے لئے


تیا ری:

01  بریڈ کے  چاروں کناروں کو کاٹ کر الگ کردیں اور انھیں اپنی مرضی کے مطابق تِکونا  یا  چوکون  کاٹ لیں۔
02  ایک چائے کا چمچ دودھ میں کیسر کو بھگو کر الگ رکھ دیں۔
03   پاو کپ شکّر میں پاو کپ پانی  ملاکر چاشنی تیار کر لیں۔ تیار ہونے کے بعد اس میں گلاب پانی ملا  دیں۔

04  ملائی کو پھیٹ لیں۔
05   کچھ پِستوں کو باریک کتر لیں اور کچھ پِستوں کا مکسر میں پاوڈر بنالیں۔

طریقہ:
01   بریڈ کو  دونوں طرف سےگھی میں سنہرہ ہونے تک تل لیں اور الگ نکال لیں۔
02    دودھ کو گیس پر اتنی دیر  پکائیں کہ وہ آدھا رہ جائے۔
03  اب  دودھ میں  کھوا  اور ملائی ڈالیں اور ۲ سے ۳  منٹ تک دھیمی آنچ  پر چمچ ہلاتے رہیں تاکہ کھوا اچھی طرح سے گھُل جائے۔
04  پھر اس میں کیسر  والا دودھ  اور الائچی پاوڈر ملائیں اور اسے گیس پر سے اُتار دیں۔
05  اب  بریڈ کے ٹکڑوں کو چاشنی میں اچھی طرح  ڈُبو کر الگ پلیٹ یا ٹرے میں نکال لیں۔
06  اب انھیں ایسے ہی ۳  منٹ تک پلیٹ یا ٹرے میں رہنے دیں تاکہ چاشنی  جذب ہو جائے۔
07  اب اس کو اوپر ڈالیں ہمارا  تیار کردہ کھوا اور ملائی والا  دودھ۔
08  اب سجائیں کتریں ہوئے پِستوں اور پِستوں کے پاوڈر سے۔
09  اگر آپ کے شہر میں مٹھائی پر سجائی جانے والی چاندی کی ورق آسانی سے دستیاب ہو تو آپ اس ڈِش کو ضرور اس سے سجائے یقین مانِئے چارچاند لگ جایئں گے۔

نوٹ:
        اگر کھوا دستیاب نہ ہو تو آپ ۲  کھانے کے چمچ مِلک میڈ میں ۲۰  گرام مِلک پاوڈر ڈالیں یہ حو بہ حو کھوے کا ہی ذائقہ دے گا۔ 

Related posts

Leave a Comment