You are here
tandoori roti made on tawa at home Rotis 

Tandoori Roti – تندوری روٹی

Tandoori roti ghar par, bina tandoor ke kaise banaye  – تندوری روٹی

Tandoori Roti – تندوری روٹی، جب بھی ہم ہوٹل جاتے ہیں اکثر ہم تندوری روٹی ضرور آرڈر کرتے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہیں ہم ایسی روٹی گھر پر نہیں بنا سکتے، اِسے بنانے کے لئے تو مِٹّی کے بڑے سے تندور کی ضرورت ہوگی، یقین جانئے ایسا بِالکُل بھی نہیں ہیں۔  آپ اِسے گھر پر بغیر مِٹّی کے  تندور کے، اپنے تَوے پر بھی بناسکتے ہیں اور آپ کو جان کے حیرانی ہوگی آپ کا تَوا Tandoori Roti – تندوری روٹی کو بِالکُل ریسٹورینٹ جیسا ٹیسٹ، رنگت اور بناوٹ دے گا۔

اشیاءمقدار
میدہدیڑھ کپ
گیہوں کا آٹاآدھا کپ
دہیپاو کپ
کھانے کا سوڈاآدھا چائے کا چمچ
تیلایک چائے کا چمچ
شکّرایک چائے کا چمچ
نمکحسبِ ذائقہ
پانیآٹا گوندھنے کیلئے

طریقہ:
01  سب سے پہلے ایک برتن میں ساری سوکھی چیزوں کو اچھّی طرح سے مِلالیں جیسے میدہ، گیہوں کا آٹا، سوڈا، شکّر اور نمک۔
02  اب  اس میں دہی اور تیل ملائیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ملاتے جائے اور خوب اچھّی طرح سے آٹا گوندھ  لیں ۔
03  اب گوندھے ہوئے آٹے کو گیلے سوتی کپڑے میں اچھّی طرح ڈھانک کر ۳۰  منٹ تک رکھ دیں (ٹھنڈی کے موسم میں تقریباً دیڑھ سے دو گھنٹے) تاکہ وہ اچھّی طرح  سے پھُل جائے۔
04   اب آٹے کی گولی بناکر  موٹی موٹی روٹی بیل لیں۔
05  اب گیس پر توے کو گرم کرلیں۔
06  اب روٹی کی ایک جانِب اچھی طرح سے پانی لگائیں، پھر پانی لگے ہوئے حِصّے کو توے پر رکھ دیں اور ہلکے ہاتھ سے دبائیں تاکہ روٹی توے پر چِپک جائے۔
07  اب ۲ سے ۳  سیکنڈ بعد روٹی پر بُلبُلے نظر آئیں گے، تبھی پکّڑ کی مدد سے   تَوے کو اھتیاط سے  پلٹ کر گیس پر اُلٹا کردیں تاکہ گیس کی آنچ روٹی پر سیدھے لگے۔
08   تیز آنچ پر روٹی کو ہر طرف سے سیکیں پھر جب روٹی اچھی  طرح سے سِک جائے تب توے کو سیدھا کردے اور پتلے چمچ کی مدد سے روٹی کو توے پر سے اُتار دیں۔
09   لِجیئے آپ کی تندوری روٹی تیار ہیں۔

Related posts

Leave a Comment